اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بحرین کی مرکزی جیل جو میں قید سیاسی قیدیوں نے شیخ علی الماحوزی کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حق کے حصول اور باطل کے خاتمے کی جدوجہد کو باعث فخر سمجھتے تھے اور بالآخر اسی مقدس راستے میں اپنی جان اور خون قربان کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الماحوزی کی شہادت نے سیاسی قیدیوں پر اس راستے کو جاری رکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد کردی ہے اور ایسی شخصیات کی یاد کو زندہ رکھے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیے بغیر اس راستے پر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔
بحرین کے سیاسی قیدیوں نے اس شہید پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی لبنان میں صیہونی دشمن کے ساتھ محاذ پر شہید ہوئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیخ علی الماحوزی کی زندگی اور کردار کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان وجوہات اور محرکات کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے جن کے باعث یہ عالم دین ایسے حالات میں وہاں موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ